وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ قطر پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

جدید تر اس سے پرانی