اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت وزارت داخلہ، خزانہ، بحری امور اور دفاع سمیت کئی اہم وزارتوں میں تبدیلی زیر غور ہے جب کہ کابینہ کا حجم کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں کو ضم کرنے اور کچھ وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں متوقع رد و بدل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جب کہ وہ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔
