بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 4 خوارج ہلاک

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن شعبان جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک 109 خوارج مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب زیارت میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق پولیس اہل کاروں کے لواحقین کا دھرنے کوئٹہ اور زیارت میں جاری ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی