اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کرادی گئی اور دونوں میاں بیوی میں ملاقات آدھے گھنٹے تک کانفرنس روم میں جاری رہی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران صحت اور قانونی معاملات پر گفتگو کی۔

جدید تر اس سے پرانی