حوثیوں کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف دھمکیوں کی پاکستان کی شدید مذمت

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف جاری دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے علاقائی سلامتی، عالمی تجارت، سمندری آمدورفت کی آزادی اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی بحری نظام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے، سعودی عرب اور اس کے ساتھ قانونی تجارتی سرگرمیوں میں مصروف جہازوں کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے، اور یہ بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ان اطلاعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قانونی تجارتی سرگرمیوں میں مصروف جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی