کراچی (آئی آر کے نیوز): پاکستان میں روئی کی پیداوار اپنے عروج کے مقابلے میں نصف سے بھی کم رہ گئی۔
پیداوار میں کمی کے باعث ملک کو اضافی درآمدات اور برآمدی آمدنی میں کمی کی صورت میں سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بات اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری کردہ "سیڈز آف گروتھ" رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ یہ رپورٹ او آئی سی سی آئی کی زرعی شعبے سے وابستہ رکن کمپنیوں کی آراء اور مشاہدات پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ ملکی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 23 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔
