پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کل سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

 


کراچی (آئی آر کے نیوز): پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیف ایڈوائزر ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ وزیرِ پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا سے ہماری متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں، تاہم روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہمیں منظور نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 24 گھنٹے کے بجائے ایک ماہ کے لیے کیا جائے۔

ملک خدا بخش نے کہا کہ ڈیلرز کا مارجن 3 سال سے نہیں بڑھایا گیا، اسے 8 فیصد کیا جائے۔ حکومت پالیسی بنانے کے لیے ڈیلرز کو مشاورت میں شامل کرے، کمپنیوں کی جانب سے پٹرول کی ایلوکیشن ختم کی جائے اور پلاسٹک منی کے ذریعے فیس کو صفر کیا جائے۔

جدید تر اس سے پرانی