مجھے قتل کرنے کی کوشش کی تو ہزاروں میزائل ایران کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی انٹیلی جنس رپورٹ پر ٹرمپ کی دھمکی

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوری طور پر ایران پر ہزاروں میزائل داغ دے گا۔

سنیچر کی صبح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایرانی حکومت دُنیا کے مختلف حصوں میں بارہا دہرائی گئی اس دھمکی پر عمل کرتی ہے کہ وہ امریکہ کے موجودہ صدر یعنی مجھے قتل کرے گی یا قتل کرنے کی کوشش کرے گی تو اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب پہلے ہی ایک ہزار میزائل نشانے پر رکھے جا چکے ہیں اور ان کے فوراً بعد مزید ہزاروں میزائل بھی داغے جائیں گے۔‘

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت میں احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور ’امریکی فوج ایک سال کے عرصے کے لیے، جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکتی ہے، ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے تیار، پُرعزم اور مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی