حکومت نے پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

گزشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی