وزیراعظم کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، سلطنت کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر گزشتہ رات ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے حملے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی