تہران (آئی آر کے نیوز): ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس کے اطراف منگل کے روز کم از کم پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یہ شہر آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال پہلے ہی انتہائی حساس بنی ہوئی ہے۔