امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

 


تہران (آئی آر کے نیوز): ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہم نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، تاہم ہم نے قطری ثالثوں کا دورہ ایران قبول کیا تھا۔

برطانوی خبر رساایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور متناسب کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

جدید تر اس سے پرانی