تہران (آئی آر کے نیوز): ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کی حالیہ فوجی کارروائیوں کے جواب میں کی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن کے شہر ازرق میں واقع مووفق السلطي ایئر بیس پر صبح کے وقت ڈرون حملہ کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں امریکی فوج کی رہائشی اور فلاحی عمارتوں کے ساتھ ساتھ سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بعد ازاں بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر بھی آرش خودکش ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
