واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید مکمل بجٹ درکار ہے۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔
امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنےکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔
امریکی وزیرجنگ نے خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹ کی بجٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست پیش کی۔
