اب بھی ایران سے مذاکرات کیلئے تیار، لیکن آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول قبول نہیں، امریکی وزیر خارجہ

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا رکھنا چاہتا ہے، تاہم واشنگٹن کسی صورت ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کرنے یا عالمی بحری آمدورفت محدود کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ’ہم اب بھی سفارت کاری کے لیے تیار ہیں، لیکن ایران کا عالمی آبی گزرگاہ پر اپنی شرائط نافذ کرنا ناقابل قبول ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ طے کرنا چاہتا ہے کہ کون سا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتا ہے اور کون سا نہیں، جبکہ امریکا اور دیگر ممالک اس صورتحال کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

جدید تر اس سے پرانی