گوجرانوالہ (آئی آر کے نیوز): فوج سے متعلق تقریر پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے پولیس کو بھی 28 جولائی کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
