امریکی صدر ٹرمپ کا یوٹرن، آبنائے ہرمز میں 20 فیصد ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لے لیا

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے آبنائے ہرمز میں 20 فیصد ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس کو امریکا میں خلیجی ملکوں کی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاریاں خلیجی ملکوں کے لیے غیر معمولی اور بہترین ہوں گی۔

اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنا فیصلہ خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد بدلا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں مختلف ملکوں سے مختلف لوگوں نے، بادشاہوں نے، امیروں نے اور ان لوگوں نے ، جنہیں وہ جانتے ہیں، اور جن سے پیار کرتے ہیں، کال کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کال کرنے والے سب لوگوں نے ان سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر کسی اور طرح سے عمل کرنا چاہتے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی