تہران (آئی آر کے نیوز): ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنوب مشرقی ایران میں ایک فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 7 ایرانی فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی فوج نے اس کارروائی کو بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے مناسب وقت پر بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔