مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): آزاد جموں وکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا۔
جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کیا۔
