پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبرپختونخوا اسمبلی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے جب کہ استثنی دینے کا ایکٹ مںظور کیا تھا جس کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو دو سرکاری گاڑیاں رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا، بیرون ملک سفر کے دوران بچوں کے ٹکٹ بھی سرکار ادا کرے گی۔
نئے ایکٹ کے مسودے میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کو سرکاری امور کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا اختیار ہوگا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گرفتاری سے مستثنیٰ ہوں گے، ان کے گھر کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو تلاشی لینے، داخل ہونے یا چھاپہ مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
