اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حلقہ چڑھوئی کے گل پور، تھروچی اور مہاجر کیمپ کے پولنگ اسٹیشن 15 سے 25 پر انتخابی عمل متاثر ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن 15 سے 25 کی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور شفاف پولنگ یقینی بنائے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گل پور، تھروچی اور مہاجر کیمپ کے پولنگ اسٹیشنز پر فوری اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے، الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری اور غیرجانبدارانہ نوٹس لے, ووٹرز کو بلا خوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا مکمل موقع دیا جائے۔
