کراچی (آئی آر کے نیوز): کراچی کے دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شامل ہونے پر ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتظامی ناکامی قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کراچی کی موجودہ حالت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خستہ حال سڑکیں، ہر طرف پھیلی گندگی اور پانی کا سنگین بحران پیپلز پارٹی کی بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
