اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔
مظفرآباد میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاک فوج کے خلاف کشمیر سے بلند ہونے والی کسی آواز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو حقوق دینے والی جماعت ہے، باقی دیگر قوتیں حقوق چھیننے والی ہیں۔
