مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے دو رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔
محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بغاوت کے الزامات پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ان مرکزی رہنماؤں شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں، جن میں ان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان بھی شامل ہے۔
