مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرُتشدد حملوں کی مذمت کی۔
ویڈیو بیان میں سید فیصل گیلانی نے کہا ہم پہلے دن سے عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے بڑا ایکٹیو کردار ادا کرتے رہے ہیں کیونکہ ہم آٹا، بجلی اور دیگر بنیادی حقوق کے لیے اکھٹے ہوئے تھے، ان میں سے بہت سے چیزیں ہمیں ملیں۔
انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں راولا کوٹ میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
