پشاور (آئی آر کے نیوز): سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد پارٹی قیادت اور اندرونی پالیسیوں سے متعلق ان کے سخت مؤقف پر مبنی گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور یہ بھی کہتے ہیں کہ پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ ٹائپ پالیسی قابلِ قبول نہیں، نوٹس دینے والے پہلے اپنا ماضی اور کردار دیکھیں، جبکہ ان کے مطابق “تم ناچو تو فیشن اور ہم ناچیں تو مجرا” جیسے دوہرے معیار کا ماحول موجود ہے۔
