ٹرمپ کا ایران کیخلاف دو ہفتوں میں ’مکمل فتح‘ کا دعویٰ

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف ’مکمل فتح‘ کا اعلان کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے لیے منعقدہ ایک ٹیلی ریلی سے خطاب کے دوران دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور ان کے بقول ’ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں، لیکن اصل فتح اگلے دو ہفتوں میں نظر آئے گی جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ’مکمل فتح‘ بہت جلد سامنے آئے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

جدید تر اس سے پرانی