لاہور (آئی آر کے نیوز): سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئی کے بہت سے ووٹرز نے بھی پی ٹی آئی کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔