گلگت بلتستان کے انتخابی شفاف نہیں تھے دھاندلی کی گئی، راجا ناصر عباس



 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی، انتخابات شفاف نہیں تھے۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نتائج میں تاخیر اور مخصوص نتائج کی تشہیر، انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہیں، گلگت بلتستان میں بلیک آؤٹ حقائق چھپانے کی کوششیں ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر نتائج تقسیم کیے گئے، پی ٹی آئی امیدواروں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت اور گراؤنڈ پر قبضے سے انتخابی ماحول متاثر ہوا، گلگت بلتستان میں بڑھتی محرومیاں اور وسائل پر قبضے کی کوششیں ہیں، منتخب حکومت گرانے اور وفاداریاں تبدیل کرانے کی روایت جاری رہی ہے، عوام کے حقیقی نمائندوں کو سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے، معاشی بدحالی اور سیاسی بحران کے ذمہ داروں کو دوبارہ مسلط کیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی