مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا۔
