اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے چینی آئی پی پیز کو نئے رعایتی معاہدوں پر آمادہ کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 1.225 ٹریلین روپے کے سرکلر ڈیٹ فنڈ کے اجرا کو ان نئے معاہدوں سے مشروط قرار دیا گیا ہے، جبکہ نیشنل انرجی ٹاسک فورس نے چینی آئی پی پیز کے لیے مجوزہ طریقہ کار بھی مکمل کر لیا ہے۔
