نریندر مودی امارات سمیت پانچ ممالک کے دورے پر، توانائی اور علاقائی استحکام ترجیح



نئی دہلی (آئی آر کے نیوز): انڈین وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز پانچ ممالک کے دورے کا آغاز کر دیا ہے، جس میں وہ یورپ جانے سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ ایران کی جنگ کے باعث توانائی اور سپلائی چین سے متعلق خدشات کے سائے میں ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خلیجی بحری راستوں اور آبنائے ہرمز کے گرد رکاوٹیں تیل اور گیس کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کو مسلسل بڑھا رہی ہیں، جس سے انڈیا سمیت توانائی درآمد کرنے والی معیشتوں پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تاہم یہ دورہ انڈیا کی اس وسیع تر کوشش کو بھی ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ اپنی معاشی اور سٹریٹجک شراکت داریوں کو متنوع بنانا چاہتا ہے اور خود کو ایک بڑے مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی