چار ماہ میں روزگار کی تلاش میں ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستانی افرادی قوت کی بڑی منزلیں رہیں جبکہ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈیڑھ لاکھ مزدور، ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 1600 سے زائد اکاؤنٹنٹس اور 500 سے زائد آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی