بجٹ میں تاجر دوست پالیسیاں متعارف کرانا ناگزیر ہے، اجمل بلوچ

 


اسلام آباد(آئی آر کے نیوز): آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں تاجر دوست پالیسیاں متعارف کرانا ناگزیر ہے، تاجروں کیلئے ایف بی آر کے نظام کو آسان بنایا جائے اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، چھوٹے تاجروں پر عائد اضافی ٹیکسز واپس لیے جائیں، لاک ڈاون کو مستقل بنیاد پر ختم کیا جائے، جب مہنگی بجلی خریدتے ہیں تو پھر دوکانیں بند کروانے کی کیا تک ہے،ایف بی آر کے افسران کے اثاثے چیک کئے جائیں،پیٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں،آئی ایم ایف کے ملازم کے بجائے وفاقی وزیر خزانہ کسی لوکل رکن قومی اسمبلی کو بنایا جائے جو قوم کو جوابدہ ہو۔

جدید تر اس سے پرانی