اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
