عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، حالت تسلی بخش قرار


 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں انکا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آمد و رفت کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو رات ڈیڑھ بجے پمز لایا گیا، بانی پی ٹی آئی 40 سے 50 منٹ تک پمز میں رہے، میڈیکل اسپیشلسٹ نے بانی پی ٹی آئی کے دل کا بھی معائنہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کے پمز میں مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں ساتواں انجکشن بھی لگادیا گیا ، تسلی بخش صورتحال کے بعد بانی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی