ہم لانگ مارچ ہر صورت کریں گے، چاہے یہ سڑکوں پر کیلیں ٹھوکیں، کنٹینرز لگائیں یا گولیاں چلائیں: سہیل آفریدی

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): وزیراعلی سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسلسل پچھلے ایک مہینے سے یہ بیانیہ بنایا جا رہا تھا کہ ہمیں انڈیا سے خطرہ نہیں ہے، باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، جس طرح مسلسل کچھ وزراء یہ بات کر رہے تھے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ دہشت گرد ہیں، جنگلی ہیں، تو کیا یہ سمجھیں، خیبر پختونخوا کی عوام یہ سمجھیں کہ پاکستان کو توڑنے کی سازش پر باقاعدہ کام شروع ہو گیا ہے؟

اس ویڈیو کے باقی حصے میں آپ نے دیکھا کہ دوسرے صوبے کے لوگ خیبر پختونخوا میں گھس کر، مطلب ایک صوبے کے سرکاری لوگ دوسرے صوبے میں گھس کر یہاں کے سرکاری لوگوں کے ساتھ گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔ تو ہم اس کا کیا مطلب سمجھیں؟ کیا خیبر پختونخوا کی انتظامیہ، خیبر پختونخوا کی پولیس پر اعتماد ختم ہو چکا ہے؟ یہاں پر کسی اور صوبے کی پولیس، کسی اور صوبے کی انتظامیہ لانچ ہونے جا رہی ہے؟

ہم لانگ مارچ ہر صورت کریں گے، چاہے یہ جو مرضی کرلیں۔

لانگ مارچ پر امن ہے چاہے یہ سڑکوں پر کیلیں ٹھوکیں ، چاہے کنٹینرز رکھیں، چاہے یہ گولیں چلائیں، ہم ونس فار آل بندوبست کریں گے۔

جدید تر اس سے پرانی