سوراب (آئی آر کے نیوز): بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 3 شہری بھی نشانہ بنے جبکہ واقعے کے بعد کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی ار) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ 12 اگست کو صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کی جانبے والی وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسو ڈیوائس اچانک دھماکے سے پھٹ گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
