مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): کشمیر کے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد اب کشمیر کے تین ڈویژن میں مختلف تاریخوں میں پولنگ ہو گی۔
میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہو گی۔
مظفر آباد اور مہاجرین کی 12 مخصوص نشستوں پر پولنگ دو اگست کو ہو گی۔
پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10 اگست کو ہو گی۔
آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل کا کہنا ہے کہ جس طرح انتخات مرحلہ اور ہو رہے ہیں اس طرح ان انتخابات کے نتائج بھی روایتی انداز کے بجائے مرحلہ وار ہی جاری کیے جائیں گے۔
