تہران (آئی آر کے نیوز): پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے علاقے رکبان میں اس کے حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان نمبر 40 میں کہا کہ اس نے ’آپریشن نصر ٹو کی 24ویں لہر‘ کے دوران اردن کے علاقے رکبان میں امریکی فوج کے ’قیام گاہی کمپلیکس‘ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان میں سے ’متعدد‘ فوجی ہلاک ہوئے۔
امریکہ نے اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
امریکی فوج کے اعلان کے مطابق، 17 جولائی کو ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں اردن میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
