سرحد پارسے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹ افسران سے خطاب کیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق کورس میں تینوں مسلح افواج کے افسران شریک تھے، فیلڈ مارشل نے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالی جبکہ مسلح افواج کی صلاحیتوں، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

 اس موقع پر شرکاء سے گفتگو میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ این ڈی یو جیسے ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کو ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے آراستہ کررہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی