بلوچستان میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں فورسز کے 11جوان شہید

 


کوئٹہ (آئی آر کے نیوز): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتےہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان میں این 25 پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 19 دہشتگرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 11 جوان بھی شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن این 25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، ہلاک دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔

جدید تر اس سے پرانی