واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بناسکتے ہیں، تہران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں۔
ترکیہ میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ میں نیٹو کا اجلاس شاندار رہا، کئی جنگیں رکوائیں، یوکرین اور روس کی جنگ بھی رکواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں، تہران کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے، اُسے ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران سے خوش نہیں ہوں، ایران نے کل جہازوں پر ڈرون حملے کیے، معاہدہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے آگے ایک دیوار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایرانی جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے دھوکا کیا، لوگوں کو مارتے ہیں، یہ 47 سال سے لوگوں کو قتل کررہے ہیں، اوباما نے ایران کو رقم دی، اوباما کی ڈیل بدترین تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے گزشتہ رات ایران پر سخت حملہ کیا ممکن ہے آج رات بھی سخت نشانہ بنائیں، ایرانی رہنما مشرق وسطیٰ کے بدمعاش بنے ہوئے تھے اب وہ بدمعاش نہیں رہے۔
