پٹرول پمپس اونر ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال، کراچی، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ بند

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر پٹرول پمپس اونر ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں متعدد پمپس بند ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس بند ہیں، لاہور سمیت آس پاس کے علاقوں کے 150 سے زائد پیٹرول پمپس بند ہیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 اسی طرح سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی پمپ بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دی، جس کے باعث صوبے بھر میں متعدد پیٹرول پمپ مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی