عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان، میرپور میں ہڑتال

 


میرپور (آئی آر کے نیوز): آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم تنظیم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ میرپور میں بدھ کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں۔



خطے کے کئی علاقوں میں شہریوں کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

کشمیر کے حکام کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں سے کالعدم تنظیم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے مسلح کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ راولاکوٹ اور میرپور میں سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے اس کے 17 ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف مقامی انتظامیہ کے مطابق دو روز کے دوران مسلح تصادم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی