اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس بات پر معافی مانگیں، معافی تو ہو مانگیں جنہوں نے لشکر بنانے کا کہا ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے اس سوال پر کہ محمود اچکزئی کے بعد کیا مولانا فضل الرحمان پر بھی ایف آئی آر ہوگی، جواب میں کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایسی کونسی بات کی جس پر معافی کا مطالبہ کیا جائے۔
