آزاد کشمیر میں کامیابی ملی تو شہباز شریف سے کہوں گا مجھے وزیراعظم بنا دیں، نواز شریف

 


مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی ملی تو وزیراعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ مجھے وزیراعظم بنا دیں۔

مظفرآباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مظفر آباد سے پیار ہے، مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے بے پناہ پیار ہے، پاکستان میں موٹرویز، ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بنے ہیں لیکن یہاں وہی سڑک ہے جو 30 سال پہلے بنی تھی، کوہالہ سے مظفر آباد کوئی ہائی وے کیوں نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ میں جب وزیراعظم تھا تو راجا فاروق حیدر بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم تھے اور میں نے کہا کہ مانسہرہ سے مظفر آباد، مظفر آباد سے میر پور دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ ایک خوب صورت ترین موٹر وے بننی چاہیے۔

جدید تر اس سے پرانی