پی ٹی آئی لیڈرشپ سے کہتی ہوں آپ بھی ہمارے ساتھ نکلیں اور احتجاج کی قیادت کریں، علیمہ خان

 راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سے کہتی ہوں آپ بھی ہمارے ساتھ نکلیں ہم اکیلے کتنا کر سکتے ہیں؟ اپنے ایم پی ایز، ایم این ایز کو کہتے ہیں آگے آئیں اور احتجاج کی قیادت کریں۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کس حال میں ہیں؟ اس بارے میں ایک لفظ کی بھی معلومات نہیں، یہ عالمی و مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ سارے جج کرمنل ہیں، جس جج نے عمران خان کے خلاف فیصلہ دیا اسے اعلی عدلیہ کا جج بنا دیا گیا، جج دلاور جیسے ججوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم اپنے بھائی کے لیے نکلے ہیں اور لوگوں کا جذبہ دیکھر ہمیں بھی حوصلہ ملا، ہر شہر سے لوگ ہمیں وہاں جانے کی دعوت دے رہے ہیں، پی ٹی آئی لیڈر شپ سے کہتے ہیں آپ بھی نکلیں ہم اکیلے کتنا کر سکتے ہیں؟ ہم اپنے ایم پی ایز، ایم این ایز کو کہتے ہیں آگے آئیں اور قیادت کریں۔

جدید تر اس سے پرانی