نئی دہلی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا احتجاج: ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کا تعلیمی نظام میں اصلاحات اور وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ

 


نئی دہلی (ویب ڈیسک): انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں دسیوں ہزار طلبہ، نوجوان اور سماجی کارکن پارلیمنٹ کی جانب مارچ کر رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے راستوں پر سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی، مذاکرات کی کوششوں اور معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال نے اس تحریک کو قومی سطح پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انڈین پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جمع ہونے والے بعض مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔

تاہم پولیس نے ان مخصوص الزامات پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا۔ البتہ اس سے قبل ایکس پر جاری ایک بیان میں پولیس نے جنتر منتر میں ’وقفے وقفے سے تشدد یا حراست میں لینے‘ سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی