لاہور (آئی آر کے نیوز): پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میر پور نے کسی احتجاج یا شرپسندوں کے بجائے ووٹ کو ترجیح دی، کچھ پولنگ کیمپس میں لوگ لڈو مچا رہے ہیں، کل دھاندلی کا بھاشن دیا گیا اور آج انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے، کشمیر میں امیدوار تو غائب ہوتے ہیں لیکن تھیلے بھی غائب ہو جاتے ہیں۔
